حکومت کا سرکاری ملازمین کو قبل از وقت تنخواہیں اور پنشن دینے کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک)سرکاری ملازمین کو قبل از وقت تنخواہیں اور پنشن دینے کا اعلان، پنجاب حکومت کا صوبہ بھر کے تمام سرکاری ملازمین کو 31 جبکہ مسیحی برادری کے ملازمین کو 20 دسمبر کو تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نئے سال کے آغاز سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔یکم جنوری کو بینک تعطیل جبکہ دو اور تین جنوری کو ہفتہ اور اتوار ہونے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے تنخواہ اور پنشن 31 دسمبر تک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے کرسمس کی وجہ سے مسیحی برادری کے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 دسمبر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو مرا سلہ جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button