جمادی الاول کا چاند نظر آیا یا نہیں ، رویت ہلال کمیٹی نےاعلان کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک)رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس جمادی الاول کا چاند دیکھنے کیلئے بلایا گیا۔ اجلاس کا انعقاد کراچی میں ہوا اور اس دوران ملک بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے بھی رابطہ رکھا گیا۔اجلاس کے دوران ملک بھر سے کہیں سے بھی چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد

مفتی منیب الرحمان کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی۔ چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا، لہذا یکم جمادی الاول جمعرات 17 دسمبر کو ہوگی۔ بتایا گیا کہ موسم کی موجودہ صورتحال کے تحت اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا یا غبار آلود تھا جس کے باعث پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ جمادی الاول اسلامی ہجری سال کا پانچواں مہینہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button