اُڑتے ہیلی کاپٹر پر پُل-اپس لگانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

یریوان(ویب ڈیسک) ویسے تو آپ نے اپنے قرب میں کئی لوگوں کو پُل-اپس لگاتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن ایک شخص نے یہ کارنامہ اُڑتے ہیلی کاپٹر سے لٹک کر انجام دیا ہے اور عالمی ریکارڈ میں اس کا نام آگیا ہے۔آرمینیا کے ایک شہری نے اُڑتے ہیلی کاپٹر پر پُل-اپس لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ ادارے نے سوشل میڈیا پر

ایک ویڈیو شیئر کی جس میں آرمینیا کے ایتھلیٹ رومن ساہراڈیان کو کئی فٹ کی اونچائی پر اُڑتے ہیلی کاپٹر پر پُل-اپس لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔آرمینین ایتھلیٹ نے 1 منٹ میں 23 پُل-اپس لگائے۔ ساہراڈیان کا یہ دوسرا عالمی ریکارڈ ہے جو انہوں نے بنایا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2011 میں جمناسٹکس ہائی بار پر گھومنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button