آکسفورڈ اے کیو اے کو پاکستان میں باضابطہ متعارف کرادیا گیا
اسلام آباد: آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے معروف بین الاقوامی امتحانی بورڈز میں سے ایک نے سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں آکسفورڈ اے کیو اے کو پاکستان میں باضابطہ طور متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تقریب میں اسکولوں کے سربراہان سمیت ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس طرح کی تقریب لاہور اور کراچی میں منعقد کی جاچکی ہے۔ یہ یہ توسیع آکسفورڈ اے کیو اے کے دنیا بھر کے طالب علموں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم اور بین الاقوامی سطح پر شناخت فراہم کرنے کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
آکسفورڈ اے کیو اے qualificationsفراہم کرنے کی شاندار تاریخ رکھتی ہے، جو ہر طالب علم کی بہترین کارکردگی کو سامنے لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور پاکستانی تعلیمی منظر نامے میں طالب علموں و اساتذہ کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے شامل ہورہا ہے۔ امتحانی بورڈ اپنے سخت معیار، منصفانہ تشخیص اور تعلیم میں مسلسل بہتری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد سعید حسین نے کہا کہ پاکستان میں آکسفورڈ اے کیو اے کا اجراء تعلیم کے شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور برطانیہ میں qualificationsفراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے اے کیو اے کے درمیان یہ تعاون ہمارے طالب علموں کو مہارت اور قیمتی تجربہ فراہم کرے گا، جو انہیں مستقبل کے لیے درکار صلاحیتوں سے آراستہ کرکے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے قابل بنائے گا۔ آکسفورڈ اے کیو اے ان تمام طالب علموں کے لیے ہے، جو تعلیم میں شفافیت اور معیار چاہتے ہیں۔ آکسفورڈ اے کیو اے کے ذریعے ہمارے طلباء عالمی سطح پر نام روشن کریں گے، جس کے ہمارے تعلیمی منظر نامے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
آکسفورڈ اے کیو اے کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈریو کومبے نے کہا کہ آکسفورڈ اے کیو اے جدید تدریسی طریقوں پر زور دیتا ہے اور سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین تعلیمی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے۔ آکسفورڈ اے کیو اے پاکستان میں طلباء کی متنوع دلچسپیوں اور تعلیمی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے سائنس سے لے کر ہیومینیٹیز تک مختلف مضامین پیش کرتا ہے۔ آکسفورڈ اے کیو اے کی qualificationsکو مہارت اور علم کی مجموعی ترقی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پاکستان میں طلباء اب ان qualificationsسے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو عالمی سطح پر یونیورسٹیوں، آجروں اور تعلیمی اداروں کی جانب سے تسلیم شدہ ہیں، اور ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر مواقع کے دروازے کھولتا ہے۔ ہمارا مشن طالب علموں کو علم اور مہارت سے آراستہ کرنا ہے جو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں کامیابی کے لیے درکار ہے۔
ٹیچنگ اینڈ لرننگ سپورٹ کے سربراہ جیمی کرکلڈی نے آکسفورڈ اے کیو اے کیqualificationsمیں شفافیت اور مساوات کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آکسفورڈ اے کیو اے امتحانی بورڈ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ امتحانات تمام طالب علموں کے لیے قابل رسائی ہوں، چاہے ان کے پس منظر یا حالات کچھ بھی ہوں۔ ہم تعلیمی کامیابی کے لیے سب کو یکساں مواقع فراہم کرتے ہیں۔ وہ طالب علم جو انگریزی کو دوسری زبان کے طور پر بولتے ہیں اور برطانیہ سے باہر رہتے ہیں، جب وہ بین الاقوامی امتحانات دیں تو انہیں کیوں نقصان اٹھانا پڑے؟ آکسفورڈ اے کیو اے میں ہم صرف مضمون میں اہلیت کی جانچ کرتے ہیں زبان کی مہارت یا ثقافتی علم کی نہیں۔ ہم ہر طالب علم کو یہ دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ کیا کرسکتے ہیں۔
آکسفورڈ اے کیو اے اساتذہ کو اپنی تدریسی صلاحیتوں کو بڑھانے اور جدید ترین تعلیمی رجحانات سے باخبر رہنے کے لیے اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ مسلسل بہتری کے لیے آکسفورڈ اے کیو اے ایجوکیشنل ایکو سسٹم پر توجہ دے رہا ہے۔
افتتاحی تقریب کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آکسفورڈ اے کیو اے طلباء اور اساتذہ کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے اور تعلیم کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور آکسفورڈ اے کیو اے کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت سے تسلی بخش رہی۔