ڈاکٹر طارق محمود خان مستقل پرنسپل انفارمیشن آفیسرمقرر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر طارق محمود خان کو مستقل پرنسپل انفارمیشن آفیسرمقرر کر دیا گیا۔ ڈاکٹر طارق محمود خان انفار میشن گروپ کے سینئر آفیسراور میڈیا سٹڈیز میں پی ایچ ڈی اور فل برائٹ سکالر ہیں ان کے پاس وزارت اطلاعات و نشریات کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا بطور پرنسپل انفارمیشن آفیسر (PIO) عارضی چارج تھا۔ ڈاکٹرطارق خان فلبرائٹ اسکالر ہیں اور نارتھ کیرولین اسٹیٹ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ہیں۔ ان کی پی ایچ ڈی مواصلات، اور ڈیجیٹل میڈیا میں ہے۔ ان کا مقالہ گلوبلائزیشن، میڈیٹائزیشن اور سوشل نیٹ ورکس کے تناظر میں پاکستان کی تشکیل نوتھا۔ انہوں نے نیو اسکول یونیورسٹی نیویارک سے میڈیا اسٹڈیز میں فلبرائٹ اسکالرشپ پر ماسٹرز بھی کیا ہے۔
ڈاکٹر طارق خان مختلف اہم عہدوں پر تعینات رہے۔ ، ان کے پاس انفارمیشن سروس اکیڈمی کا چارج تھا۔ اس سے قبل وہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ڈائریکٹر اے بی سی بھی رہ چکے ہیں۔ ، کیریئر کے آغاز میں، انہوں نے مختلف وزراء بشمول غلام مصطفیٰ کھر، جاوید جبار، این ڈی خان، مرحوم عبدالستار لالیکا کے ساتھ پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) کے طور پر بھی کام کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button