گورنر سندھ نے کراچی فیسٹ میں ایتھوپیا ٹورازم ڈیسک کا افتتاح کردیا

اسلام آباد (پ ر) گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری اور پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللّہ نے جمعہ کو ایتھوپیا ٹورازم ڈیسک کا افتتاح کر دیا۔ اس عظیم الشان موقع میں اعزازی قونصل ابراہیم تواب سمیت سفارتی کور کے ارکان، سرکاری حکام، تاجر برادری، میڈیا، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
یہ پویلین ایتھوپیا کی کثیر جہتی ثقافت، بھرپور ورثے اور سیاحت کی بے مثال پیشکشوں کا دلکش مظاہرہ پیش کرتا ہے،جو ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان پائیدار بندھن کا ثبوت تھا۔اس موقع پر گورنر ٹیسوری نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات پر زور دیا جو مشترکہ تاریخ، اقدار، ثقافت اور مذہب سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سفیر جمال بیکر عبد اللّہ کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفارت خانے کی صرف ایک سال قبل قائم ہونے کے باوجود مؤثر کارکردگی کو سراہا۔


مزید برآں، گورنر نے کراچی میں ایتھوپیا ایئرلائن شروع کرنے پر حکومت ایتھوپیا کا شکریہ ادا کیا جس نے پاکستان کو پورے افریقی براعظم سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔گورنر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللّہ نے اپنے خطاب میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ایتھوپیا کے سفارت خانے نے کراچی میں ایتھوپیئن ایئر لائن کے آپریشنز کے آغاز کے ذریعے افریقہ کو مؤثر طریقے سے پاکستان کے قریب لایا گیا ہے۔


ایتھوپیا کو دلکش خوبصورتی، وافر قدرتی وسائل، دلکش مناظر، جھیلوں، پہاڑوں اور 16 سے زائد یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی سرزمین قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کراچی کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ٹورازم ڈیسک کا دورہ کرکے ایتھوپیا کی کافی کے ذریعے ایتھوپیا کے ذائقے کا مزہ لیں۔سفیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ تجربہ ایتھوپیا کو بادشاہ نجاشی اور بلال حبیشی کی سرزمین کے طور پر ان کی آبائی جڑوں سے جوڑنے کے لیے ایک پل کا کام کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button