سینئر صحافی و پروفیسر ارشد علی کو ایوارڈ آف ایکسیلنس سے نواز دیا گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)سینئر صحافی و پروفیسر ارشد علی کو گراں قدر صحافتی، تعلیمی اور ادبی خدمات پر ایوارڈ آف ایکسیلنس سے نوازا گیا۔ مذکوری ایوارڈ ایک تقریب میں پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر نے پروفیسر ارشد علی دیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود ، پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ،سیکرٹری عبدالمجید ساجد اور سینئرصحافی عدنان لودھی بھی موجودتھے۔واضح رہے کہ پی ایچ ای سی نے لاہور پریس کلب کے ایسے اراکین جو ورکنگ جرنلسٹ رہےاورانہوں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی کو ایک تقریب میںایوارڈ آف ایکسیلنس سے نوازا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button