ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا مقصد حکومتی پالیسیوں کا تسلسل ہے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا مقصد دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر حکومتی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔
عرب نیوز کو انٹرویو کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ حکومت کے فوج سے بہت اچھے تعلقات ہیں ۔ بہت سے چیلنجز میں ہمیں فوج سے نہ صرف اچھی تجاویز بلکہ عملدرآمد میں تعاون بھی ملتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی توسیع سے متعلق سوال پرکہا بعض اوقات حکومتی پالیسیز کے تسلسل کے لیے حالات کا تقاضا ہوتا ہے کہ کچھ افراد کوکام جاری رکھناچاہیے۔ یہ کوئی غیر معمولی نہیں۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جیسے جیسے انتخابات قریب پہنچیں گے سیاسی بیان بازی میں مزید اضافہ ہوگا۔میں نہیں سمجھتا کہ نگران حکومت کی پالیسی ہے کہ کسی ایک سیاسی گروہ کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی کی جائے۔تمام جماعتوں کو عدالتوں کے ذریعے انصاف حاصل کرنے کا حق ہے۔اگر انہیں انتخابی عمل سے روکا جا رہا ہے تو ان کے پاس تمام قانونی آپشنز موجود ہیں۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سعودی عرب پہنچ گئے، ڈپٹی گورنرر یاض نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا استقبال کیا۔ انوارالحق کاکڑ 12 نومبر کو اسلام تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس غزہ کی صورتحال پر سعودی عرب کی درخواست پر منعقد ہورہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button