سی ٹی ڈی کی بروقت کاروائی ، پاکستان بڑی تباہی سےبچ گیا

مردان (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کے محکمے ( سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں سی ٹی ڈی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور کالعدم تحریک طالبان افغانستان کے ایک اہم سرگرم رکن کو گرفتار کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے دہشت گرد محمد یعقوب کے قبضے سے 6 کلو خود ساختہ بم ، 3 عدد ڈیٹونیٹر اور 6 گز وائر پرائما کارڈ برآمد کیے گئے ہیں جب کہ گرفتاری کے ملزم سے مزید تفتیش بھی شروع کردی گئی۔

یہاں واضح رہے کہ چند روز قبل صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا سے بھی 7 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ، خفیہ اطلاع پر انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا سے 7 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کا نیٹ ورک پاکستان کے ایک ہمسایہ ملک کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کی بڑین کارروائیاں کرنا چاہتا تھا جن کے تحت پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کروائی جانی تھی جس کے لیے دہشت گردوں نے مخالف فرقے کی اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا تاہم انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے صوبے میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا جس کے ساتھ ہی صوبہ پنجاب بڑی دہشت گردی سے بچ گیا۔دوسری جانب شہر قائد میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر نیکٹا نےہائی الرٹ جاری کردیا ، تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ ، رینجرز اور دیگر اہم اداروں کو مراسلہ لکھ دیا ۔ نیکٹا کی جانب سے جاری مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ غیر ملکی ایجنسیاں کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور شہر کے اہم سرکاری دفتر یا عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، دہشت گرد تنظیمیں کراچی میں دہشتگرد کارروائیوں کا منصوبہ بنا چکی ہیں، اس حوالے سے ادارے حفاظتی اقدامات کرلیں ، نیکٹا نے خطرے سے متعلق محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور رینجرز حکام کو مطلع کر دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button