ترکی کی فوج متنازع علاقے ناگورنا کاراباخ میں داخل

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک اسپیشل فورسز کا ایک یونٹ متنازع علاقے ناگورنو کاراباخ خطے میں واقع ھادروت نامی قصبے میں داخل ہوا تھا تاہم آرمینیا کی فوج نے اسے پسپا کر دیا تھا۔آرمینیائی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ترک اسپیشل فورسز نے کالی رنگ کی وردی پہن رکھی تھی اور ان کا ہدف ھادروت کے مقام پر آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کے دعوے کی روشنی میں وہاں پر آذر بائیجان کا پرچم لہرانا تھا۔آذربائیجان نے اعلان کیا کہ وہ فرانس کو غیر جانبدار فریق سمجھتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ آرمینیا کے ساتھ جاری تنازع میں مذاکرات کے لیے ترکی کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔ صدر علیوف نے کہا تھا کہ موجودہ جنگ بندی کی

مدت قیدیوں کیتبادلے کیاختتام کے ساتھ ہی ختم ہوجائے گی۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو روز قبل 10 گھنٹے کے طویل مذاکرات ہوئے تھے جس میں جنگ بندی پر آمادگی کا اظہار کیا گیا تھا۔دونوں ممالک کے درمیان 27 ستمبر سے شروع ہونے والی اس کشیدگی کے باعث 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ کی مذاکرات کے لیے ماسکو میں پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے روسی صدر کی دعوت پر مذاکرات کیے تھے تاہم مذاکرات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی نہیں ہو سکی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button