سازش کے ذریعے وجود میں آنے والی امپورٹڈ گورنمنٹ اب مجھ پر دباؤ ڈال رہی ہے،گورنر پنجاب

لاہور ( نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ گورمنٹ اب مجھ پر دباؤ ڈال رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سازش کے ذریعے وجود میں آنے والی یہ امپورٹڈ گورمنٹ اب مجھ پر دباؤ ڈال رہی ہے لیکن ان کو معلوم نہیں کہ میں بھی اپنے کپتان کی طرح پریشر میں اچھا کھیلتا ہوں۔دوسری طرف نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کا معاملہ، گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین کا اجلاس بلالیا ، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وکلاء سے مشاورت کے لئے افطاری کے بعد اجلاس طلب کیا ہے ،

اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر غور کیا جائے گا۔قبل ازیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا جس میں کہا گیا ہے کہ کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں‘ عدالت کا حکم گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے۔گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا ، دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکیل اشتر اوصاف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدر جان بوجھ کر عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کر رہے ، اس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیوں نہ عدالت آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے کسی فرد کو حلف کیلئے نامزد کر دے؟ عدالت نے اس معاملے پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کر لیا جب کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔وفاق کی طرف سے موقف عدالت مین پیش کیے جانے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ آج سنادیا گیا اور اپنے فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں‘ عدالت کا حکم گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button