کراچی یونیورسٹی دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاعات

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے واقعے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبا کو لے جانے والی ایک وین میں دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے کے وقت وین کراچی یونیورسٹی کے اندر موجود تھی ، دھماکے کی اطلاع ملتی ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ، ابتدائی طور پر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

موصول ہوئی تھیں تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں 4افراد لقمہ اجل بن گئے ، دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس حکام کہتے ہیں کہ دھماکہ جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہوا ، یہ سی این جی سلنڈر پھٹنے کا نتیجہ ہوسکتا ہے ، جس کے دھماکے کے سبب وین میں فوری طور پر آگ لگ گئی تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button