اسلام آباد ائیرپورٹ کی پارکنگ میں غیر ملکی خاتون کو لُوٹ لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غیر ملکی خاتون کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی پارکنگ میں دن دیہاڑےابوظہبی پلٹ خاتون سے بیک چھین لیا گیا۔خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ بیرون ملک سے آئی ہوں۔میرے بیگ میں 14 تولہ سونا، 2 لاکھ روپے اور 6800 درہم بھی تھے جنہیں ائیرپورٹ کی پارکنگ میں پہنچنے پر لوٹ لیا گیا۔خاتون پرواز پی کے 262 ابوظہبی سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچی تھی۔خاتون مسافر واقعے کی رپورٹ لے کر ڈیوٹی ٹرمینل منیجر کے پاس پہنچ گئی جس پر ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے
ہیں،

ملزمان کے خلاف کاروائی کریں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اکثر اوقات حادثات پیش آتے رہے ہیں۔گذشتہ ہفتے اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا انجینئر جہاز سے گر کر زخمی ہوگیا۔انجینئر ذکریا قریشی پارکنگ نمبر 19 پر جہاز کی مرمت کررہے تھے کہ اس دوران توازن بگڑنے سے نیچے آگئے ۔ زخمی انجینئر کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ذکریا قریشی کو اندرونی چوٹیں آئی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں ٹراما سینٹر سے نجی ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ شدید بارش کے باعث نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے کے قریب باونڈری وال گر گئی تھی۔اسلام آباد میں موسلادھار بارش کی وجہ سے 45 فٹ لمبی باونڈری وال گری ،ائیرپورٹ پر رن وے کے قریب باونڈری وال جنگلی جانوروں کی آمد کو روکنے کے لئے تعمیر کی گئی تھی ،باونڈری وال گر نے سے واچ ٹاور کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا۔جب کہ آج پھر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی پارکنگ میں خاتون کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button