اپوزیشن نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون انہیں ہاتھ میں لے گا، شیخ رشید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ اگر قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون آپ کو ہاتھ میں لے گا، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما صلاح الدین ایوبی کو گرفتار نہیں کیا، پرائیوٹ ملیشیا کے 19 افراد کو گرفتار کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نےجے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرکے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے آپ کو پوری سہولت دینا چاہتے ہیں، آپ حکم کریں، لیکن اگر قانون کو ہاتھ میں لیا تو کوئی لحاظ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اراکین اسمبلی کو کوئی مسئلہ ہے تو اس کے لیے میں حاضر ہوں، صلاح الدین کمپنی کی مشہوری کے لیے تھانے میں بیٹھے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مسئلہ انصار الاسلام آئین کے آرٹیکل 256 کے تحت تحلیل کی گئی، مسئلہ انصار الاسلام کا ہے لیکن دیگر پارٹیاں کود پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ گھیراؤ کی باتیں کرنے والے سن لیں جو بھی تشدد کرے گا اس کو کچل دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر ملک میں کسی کی جان کو خطرہ ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان اور میں ہوں، آصف علی زرداری یا شہباز شریف نہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button