بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کی باقاعدہ منظوری دید دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 5 روپے کمی کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی، وزیر اعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع، عوام کو مارچ تا جون تک 136 ارب روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ ماہ کے اختتام پر کیے گئے خطاب میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔اب پیر کے روز اس اعلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے دوران وزیراعظم کے اعلان کے مطابق بجلی نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ ریلیف کی منظوری دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ ریلیف پیکج مارچ سے جون2022 تک 4 ماہ کیلئے دیا جائےگا۔ ریلیف پیکیج کے تحت عوام کو 136ارب روپے کی سہولت دی جائے گی۔اجلاس میں کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کامیاب اوورسیزپروگرام کی منظوری بھی دی گئی۔ کم آمدنی والے تارکین وطن کو بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ جس کے تحت 10ہزار180 افراد کو 3لاکھ تک قرض فراہم کیا جائےگا۔ جبکہ وفاقی حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کا اعلان کردیا ہے، رمضان میں19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی، رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 8.28 ارب کی خطیر رقم منظورکرلی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button