کنگنا رناوت کا یوٹرن، عالیہ بھٹ کی فلم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

ممبئی(نیوز ڈیسک)متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے یوٹرن لیتے ہوئے عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔کچھ روز قبل تک عالیہ بھٹ کو’پاپا کی پری‘ اوران کے والد مہیش بھٹ کو’ مافیا ڈیڈی‘ کہہ کرطنز کا نشانہ بنانے والی کنگنا رناوت نے یوٹرن لیتے عالیہ بھٹ کی نئی فلم کی تعریفوں کے انبار لگا دئیے۔کنگنا رناوت عالیہ بھٹ کی فلم ’ گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ پرسخت تنقید کرتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم اس لئے بنائی گئی ہے کہ مافیا ڈیڈی چاہتے ہیں کہ لوگ یہ دیکھیں کہ ان کی پری کواداکاری کرنا بھی آتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button