میرے گھر میں داخل ہوکر کچھ افراد نے ہراساں کیا،دھمکیاں دیں،سرینا عیسیٰ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے وفاق اور سندھ کی صوبائی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں شکایت کی ہے کہ وہ 29دسمبر کو کراچی کے ڈیفنس میں اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے مکان میں رنگ و روغن کی نگرانی کررہی تھیں کہ دو افراد گھر میں داخل ہوئے

اور انہیں ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں ان سے ذاتی معلومات طلب کیں، اس کے بعد پھر 2 افراد آئے ان کا انداز بھی ایسا ہی تھا، اسی طرح پھر 2 افراد آئے انہوں نےبھی ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں، ان تمام افراد کا دعوی تھا کہ ان کا تعلق حکومتی اداروں سے ہے، انہوں نے تین صفحات پر مبنی اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اس کی انکوائری کی جانی چاہئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button