نواز شریف کب وطن واپس آرہے ہیں ، لیگی رہنما نے وقت کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ایک ماہ میں وطن واپس آ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنا جاوید لطیف نے کہا کہ واز شریف انشا اللہ وطن واپس آرہے ہیں، وہ ایک ماہ کے اندر وطن واپس آسکتے ہیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوتے تو کون ہوگا اس کا فیصلہ بھی وہی کریں گے، شہباز شریف پارٹی صدر ہیں وہ وزیراعظم بن گئے تو مجھے خوشی ہوگی۔پروگرام میں گفتگو کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہیں،

جمہوریت بہترین انتقام ہے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔ پاکستان میں کئی سالوں سے تجربے ہورہے ہیں، ہماری جدوجہد یہی ہے کہ فارمولا دینے والے صرف عوام ہیں۔خیال رہے کہ جاوید لطیف اس سے قبل بھی نواز شریف کی وطن واپسی کا دعویٰ کر چکے ہیں۔جبکہ گذشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آنے والے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مخالفین خوفزدہ ہیں کہ کہیں شہباز شریف لندن نہ چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد میاں نواز شریف بھی واپس آنے والے ہیں، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں آئندہ لندن گیا تو نوازشریف میرے ساتھ واپس آئیں گے۔اپنی گفتگو میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں یقین سے کہتا ہوں کہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان سے زیادہ ڈرپوک آدمی سیاست میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گڈ گورننس بیڈ گورننس بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بھی وقت آنے والا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ٹرک پر ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button