شدت پسندوں نے پاک ایران سرحدپر فوجی چوکی پر دھاوا بول دیا، پاک فوج کا قیمتی جانی نقصان

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز کے پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان میں عبدوئی سیکٹرمیں پاک ایران سرحدچوکی پرحملہ کیا۔عبدوئی سیکٹرمیں فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظہیر احمد شہید ہو گئے۔سیکیورٹی فورسز نے فرارہونےوالےدہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی ، جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کوشدیدنقصان پہنچا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شہیدلانس نائیک ظہیراحمدکا تعلق نوشکی سے ہے،

لانس نائیک ظہیراحمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کا مقصد بلوچستان کےامن وترقی کومتاثرکرنا ہے، سکیورٹی فورسزدشمن عناصرکی کارروائیوں کوشکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔واضح رہے کہ پاک فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے، دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقہ دتہ خیل میں دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا اور سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہوئے تھے۔شہداء میں 27 سال کے نائیک رحمان اور 22 سال کے لانس نائیک عارف شامل ہیں۔ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک رحمان کا تعلق چترال اور لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button