مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، ایمریٹس ایئرلائن نے کرایوں میں زبردست کمی کردی

دبئی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے تعلق رکھنے والی معروف فضائی کمپنی ایمرٹس نے کرایوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ایمرٹس ایئر لائن نے مختلف مقامات کے لیے کرایوں میں رعایت کا اعلان متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے حوالے سے جاری تقریبات کے سلسلے میں کیا ہے ، جس کے تحت بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 50 فیصد رعایت ملے گی۔بتایا گیا ہے کہ 1395 درہم سے شروع ہونے والے کرایوں میں رعایت دی گئی ہے ، کمپنی نے لندن، بینکاک، کویت، نیویارک اور ماریشس کے لیے

فضائی ٹکٹوں پر بھی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے ، اس کے علاوہ ایمریٹس ہالیڈیز کے ساتھ پیکج بک کروانے پر مسافروں کو ہوٹلوں کی بکنگ پر بھی 50 فیصد رعایت ملے گی ۔علاوہ ازیں ایمریٹس اپنے بوئنگ 777 اور ایئربس A380 طیاروں میں سے 105 کو پریمیم اکانومی کیبن کے ساتھ دوبارہ تیار کر رہی ہے ، بوئنگ 777 کی بزنس کلاس میں دیگر اپ گریڈز پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔دی نیشنل کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن 53 بوئنگ 777 اور 52 ایئربس اے380 جیٹ طیاروں میں پریمیم اکانومی کیبن نصب کرے گی اور اپنے بوئنگ 777 پر ایک نئی بزنس کلاس پروڈکٹ لانے کی کوشش کر رہی ہے جس میں ون ٹو ون لے آؤٹ میں اپنی مرضی کے مطابق سیٹیں ہوں گی ۔ اس حوالے سے ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک نے کہا ہے کہ جب ہم نے ایک سال قبل اپنی پریمیم اکانومی سیٹیں متعارف کروائیں تو ہمیں اس کا بہت زیادہ مثبت جواب ملا ہے ، اب ہم اپنی پریمیم اکانومی کو ایمریٹس کے ایک مخصوص تجربے میں مزید ترقی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی صنعت میں کوئی مثال نہیں ملتی ، اس کے علاوہ ہم ایک بالکل نئی بزنس کلاس پروڈکٹ پر بھی غور کر رہے ہیں جس کی مزید تفصیلات وقت پر سامنے آئیں گی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button