سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا ردوبدل دیکھا گیا ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار200 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار600 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوا ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 18 ڈالر اضافے سے 1781 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی ہے، اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 600 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار168روپے ہوگئی ہے۔سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد اب کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئی قیمتوں کے ساتھ کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button