وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر سی سی پی او لاہور کی حمایت میں سامنےآگئے، متنازع بیان کی حمایت کردی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شیزار اکبر نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے ایک بیان پر خوامخواہ تنازع شروع کردیا گیا ، اس سلسلے میں میری ان سے بات بھی ہوئی اور یہ خود بھی وضاحت کردیں گے ۔ لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا، تاہم وفاقی حکومت کے اعتراض پر سی سی پی او لاہور نے معذرت بھی کرلی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے لکھا کہ وفاقی حکومت کے اعتراضات سی سی پی

او لاہور عمر شیخ تک پہنچائے گئے ہیں، پولیس سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سب کی حفاظت کو یقینی بنائے،سی سی پی اور نے اپنے بیان پر معذرت کی ہے اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو پکڑا جانا چاہیئے۔واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے سے متعلق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون ساڑھے 12 بجے ڈیفینس سے گجرانوالہ کے لیے نکلیں ۔ میں حیران ہوں کہ 3 بچوں کی والدہ اتنی رات کو اکیلے سفر پر نکل رہی ہیں۔اگر آپ ڈیفینس سے نکلی ہیں تو پھر جہاں آبادی ہے وہاں چلی جاتی۔اگر آپ اس طرف سے نکلی ہیں تو کم از کم گاڑی کا پٹرول چیک کر لیتیں۔سی سی پی او نے مزید کہا کہ جیسے ہی خاتون نے ٹول پلازہ کراس کیا تو زرا آگے جا کے ان کی گاڑی میں پٹرول ختم ہو گیا۔رات کے بجے ان کی گاڑی سے پڑول ختم ہو گیا۔جس کے بعد یہ واردات ہوئی،اس کے بعد خاتون نے 15پر کال کرنے کی بجائے بھائی کو کال کی۔ہمارے پاس اطلاع رات کو 3 بج کر 5منٹ پر آئی۔ایک شخص نے دیکھا کہ دو لوگ خاتون کو گاڑی سے زبردستی نکال رہے ہیں،ہماری ٹیم 25منٹ کے اندر پہنچی لیکن بدقسمتی سے تب تک یہ واقعہ رونما ہو چکا تھا۔ہم نے پوری طور پر فرانزک ٹیم کو بلایا۔ سی سی پی او عمرشیخ نے مزید کہا کہ جلد معاملے کی تہہ تک جائیں گے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button