ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازجنازہ کب اور کہاں ادا کی جائیگی؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے ہیں ، ان کی نماز جنازہ آج اسلام آباد کی فیصل مسجد میں 3 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان میں 26 اگست کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔بعد ازاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تشویشناک حالت کے باعث کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں داخل کردیا گیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کورونا سے صحت مند ہونے کے بعد گھر منتقل ہو گئے تھے۔آج طبیعت خراب ہونے پر انہیں صبح آر ایل ہسپتال لایا گیا، لیکن ان کی حالت

سنبھل نہ پائی اور صبح سات بجے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کی ہے۔وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر کی خدمات نے بڑے جوہری ملک کی جارحیت سے پاکستان کو محفوظ رکھا۔پاکستانی عوام کے لیے وہ ایک قومی ہیرو تھے۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے پر پوری قوم ان سے محبت کرتی ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج قوم ایک سچے محسن سے محروم ہو گئی ہے۔ ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے دل و جان سے مادر وطن کی خدمت کی۔انہوں نے کہا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ان کا کردار مرکزی ہے۔ اللہ ان کی روح پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے بھی پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لے گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے۔سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ محسن پاکستان ہیں۔ ملک کو ایٹمی پروگرام دےکر ڈاکٹر عبدلقدیر خان نے قوم پر احسان کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button