کامیڈین و اداکار علی گل پیر کا معافی مانگنے سے انکار

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کے معروف کامیڈین علی گل پیر نے علی ظفر اور میشا شفیع کیس میں معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق علی گل پیر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے نام پر چاہے کتنے ہی وارنٹس جاری ہو جائیں میں اُس مذاق کے لیے ہرگز معافی نہیں مانگوں گا جو میں نے آج سے تین سال قبل کیا تھا۔انہوں نے علی ظفر کا نام لیے بغیر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میں بھرپور مقابلہ کروں گا۔ پاپ اسٹار بننے کے خواہشمند لوگ اپنا پورا زور لگا لیں، لیکن انہیں وہی ملے گا جس کے وہ لائق ہیں۔

علی گل پیر نے مزید کہا کہ یہ تمہارے پہلے سے دوبتے ہوئے کیرئیر کا اختتام ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماڈل عفت عمر اور ٹیلی ویژن اداکار علی گل پیر کے وارنٹ گرفتاری کر دئے تھے۔لاہور جوڈیشل مجسٹریٹ میں عفت عمر اور علی گل پیر کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی جس میں دونوں عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔ گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کیس میں دونوں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کر رکھا ہے۔عدالت نے عفت عمر اور علی گل پیر کو نوٹس جاری کیے تھے تاہم مسلسل غیر حاضری پر اب دونوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ماڈل عفت عمر نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے لیے حاضری سے اسثتنیٰ کی درخواست دی تھی جبکہ کیس میں نامزد لینا غنی، فریحہ ایعوب، فیضان اور حسیم الزماں نے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دی تھیں۔ عدالت نے تمام درخواستوں کو مسترد کردیا ۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں یہ کہا ہے کہ کیس میں نامزد ملزمان غیرحاضری کی وجہ سے عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ہیں۔عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button