پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کا ایسا بیان کے پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سید عارف حسن نے تسلیم کیا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ نکھارنے کا کوئی سسٹم نہیں ،گراس روٹ سے ایلیٹ ٹریننگ لیول تک توجہ دینے کی ضرورت ہے۔نجی ٹی ی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عارف حسن نے کہا کہ 1992کے بعد سے کوئی میڈل پاکستان نہیں آیا، ملک بھر سے صرف 2 کھیلوں میں کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا۔انہوںنے کہا کہ ارشدندیم کی بہت اچھی پرفارمنس رہی ہے،طلحہ طالب کا علم تھا کہ وہ بہت اچھا ویٹ لفٹر ہے، دونوں پر یقینتھا کہ یہ اولمپکس میں اچھی پوزیشن پرآئیں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر بین الصوبائی

رابطہ فہمیدہ مرزنے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پی او اے سمیت کوئی بھی ادارہ بھرپور کردار ادا نہیں کررہا۔ایک انٹرویومیں فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پی او اے سمیت کوئی بھی ادارہ بھرپور کردار ادا نہیں کررہا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم اسپورٹس پالیسی پر کام کررہے ہیں۔علاوہ ازیں ٹوکیو اولمپک گیمز کے آخری روز ویمن باسکٹ بال فائنل میں امریکا نے جاپان کو 90ـ75 اسکور سے ہرادیا۔ سربیا نے یونان کو تیرہ،دس سے شکست دے کر مینز واٹر پولو میں اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔ امریکا نے برازیل کو تین، صفر سے آؤٹ کلاس کر کے ویمن انڈور والی بال میں پہلی مرتبہ طلائی تمغہ وصول کیا۔ سائیکلنگ کے ویمن اسپرنٹ فائنل میں کینیڈا کی کیلسی مچل نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ مینز کیرین فائنل میںبرطانیہ کے جیسن کینی کامیاب ہوئے۔ ویمن اومنیم پوائنٹس ریس میں امریکا کی جینیفر ولینٹی نے پہلی پوزیشن لی۔ ویمن ہینڈ بال فائنل میں فرانس نے روسی اولمپک کمیٹی کو 30ـ25 پوائنٹس سے ہرایا۔ ردھمک جمناسٹکس کے گروپ آل راؤنڈ فائنل میں بلغاریہ نے گولڈ میڈل جیتا۔ کیلی این ہرنگٹن نے برازیلین ورلڈ چیمپئن بیٹریز فریئرا کو لائٹ ویٹ مقابلے میں شکست دے کرباکسنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والی دوسری آئرش خاتون باکسر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ویمن میڈل ویٹ فائٹ میں برطانیہ کی لورین پرائس نے چین کی کیوان لی کو پانچ،صفر سے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ مینز لائٹ ویٹ فائنل میں آندرے کروز نے امریکی حریف ڈیوس کیشون کو دھول چٹا کر کیوبا کو باکسنگ میں چوتھا طلائی تمغہ دلایا۔ مینز سپر ہیوی ویٹ فائنل مین ازبکستان کے بخشو ڈیر جلالوف نے امریکا کے رچرڈ ٹوریز جونیئر کو پانچ،صفر سے قابو کر لیا۔کینیا کے ایتھلیٹ ایلود کیپچوگے نے میراتھن میں کامیابی کی بدولت دوسری مرتبہ گولڈ میڈل جیتا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button