رمضان المبارک سے قبل حکومت کا عوام کیلئے بڑا ریلیف، ایل پی جی کی قیمت میں زبردست کمی کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کمی کردی ہے، اپریل کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 145روپے 64 پیسے کردی گئی، جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 1884روپے 92 پیسے ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت مارچ کے مقابلے میں اپریل کیلئے 14 روپے سستی کردی گئی ہے۔اپریل کیلئے فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 145روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح یکم اپریل سے ایل پی جی کا

گھریلو سلنڈر166روپے 33 پیسے سستا کردیا گیا ہے۔ مارچ کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1884 روپے 92 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ لیکن اپریل کیلئے 11.8 کلو گرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 1718 روپے59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے کمی کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے 5 لاکھ ٹن تک پرائیویٹ سیکٹر کیلئے چینی کی درآمد کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی کی قیمت پاکستان سے کم ہونے پر بھارت سے درآمد کا فیصلہ کیا، جون کے اختتام تک بھارت سے کاٹن کی درآمدات کی بھی اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کرنسی اپنے زور پر خود کھڑی ہے اس کے استحکام کیلئے ڈالر نہیں جھونک رہے، پارلیمنٹ میں عوامی نمائندگان سے رابطہ رہے گا، عوام کے ووٹ سے آیا ہوں، واپس عوام میں جانا ہے۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا، تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا کیا، سٹیٹ بینک کی خود مختاری کا فیصلہ عالمی معیار کے مطابق کیا، ہمارے فیصلوں کی بنیاد پاکستان اور عوام کی فلاح ہوگی، کبھی کبھی حکومت کو سخت فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button