سعودی عرب میں کرونا وائرس نے پھر سے پنجے گاڑ لیے

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں کرونا وائرس نے پھر سے پنجے گاڑ لیے، مملکت میں یومیہ کرونا کیسز کی تعداد کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی، کئی ماہ بعد پہلی مرتبہ 500 سے زائد کیسز رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ کچھ ہفتے قبل تک خلیجی خبر رساں اداروں کی رپورٹس میں خوشخبری سنائی جا رہی تھی کہ سعودی عرب نے کرونا وائرس کو تقریباً شکست دے دی۔سعودی عرب میں کئی ہفتوں سے یومیہ 300 سے کچھ زائد کرونا کیسز رپورٹ ہو رہے تھے۔ رواں سال کے آغاز میں مملکت میں برطانیہ

میں پھیلنے والی کرونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود ملک میں کرونا کیسز کی یومیہ تعداد میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں نہیں۔تاہم رواں ہفتے کے دوران مسلسل 3 دن یومیہ کیسز 400 سے زائد رہے، اور اب جمعہ کے روز سعودی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مملکت میں ایک مرتبہ پھر کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔کئی ماہ بعد پہلی مرتبہ سعودی عرب میں 500 سے زائد کرونا کیس رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 510 نئے کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئیں۔ یوں مملکت میں اب تک 6 ہزار 637 افراد مہلک وبا کے باعث جاں بحق ہو چکے۔ جبکہ 372 مریضوں کی صحتیابی سے 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے۔ اس وقت سعودی عرب میں کل 4 ہزار 452 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 630 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے بعد عائد کرونا پابندیاں آہستہ آہستہ نرم کی جا رہی ہیں، تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ سعودی حکومت رواں سال 17 مئی سے کرونا سفری پابندیاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔ سعودی عرب میں 17 سے بین الاقوامی پروازیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی، جبکہ اسی روز سے مملکت کی تمام زمینی اور سمندری سرحدیں بھی کھول دی جائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button