سینیٹ الیکشن، حفیظ شیخ کی شکست کے باوجود حکومت قومی اسمبلی سے خواتین کی نشست پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن، حفیظ شیخ کی شکست کے باوجود حکومت قومی اسمبلی سے خواتین کی نشست پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں قومی اسمبلی سے خواتین کی نشست پر ہونے والے الیکشن کے نتائج بھی سامنے آگئے۔ تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد 174 ووٹ حاصل کر کے 13 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائیں۔جبکہ مسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر کو 161 ووٹ ملے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی سے جنرل نشست پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دی۔

یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے جبکہ الیکشن میں 6 ووٹ مسترد ہوگئے ہیں۔ واضح رہےکہ سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواکی صوبائی اسمبلیوں میں ہوئی۔ پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔قومی اسمبلی میں رکن اسمبلی شفیق آرائیں نے پہلا ووٹ جبکہ اس کے بعد فیصل واوڈا نے ووٹ ڈالا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنا ووٹ ڈالا جنہوں نے اسمبلی ہال میں آمد کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکانِ قومی اسمبلی کے ساتھ ملاقات بھی کی۔وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی جنرل نشست پر انتخاب لڑ رہے تھے جبکہ خواتین کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد اور پاکستان مسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر مدِمقابل آئیں۔خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی بارہ نشستوں کیلئے پچیس امیدوار، بلوچستان سے چھبیس امیدوار اور صوبہ سندھ سے سترہ امیدوار میدان میں اترے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button