محمد عامر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی

لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی فاسٹ بائولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذبات میں آکر نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر کیا کیونکہ موجودہ ٹیم انتظامیہ ان کے پیچھے پڑ گئی تھی اور ان پر الزامات لگائے گئے کہ انہوں نے لیگ کرکٹ کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی۔ محمد عامر نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجوہات پر مبنی تفصیلی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے پر کھیل سے علیحدگی اختیار نہیں کی بلکہ اسکی وجہ ٹیم انتظامیہ ہے جس نے لوگوں کے ذہن میں یہ بات ڈالی کہ وہ پاکستان کے لیے مزید نہیں کھیلنا چاہتے ہیں جب کہ مکی آرتھر پر مشتمل سابق ٹیم انتظامیہ نے ان کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر انہیں سراہا تھا کیونکہ انہیں کندھے کی انجری کے بارے میں علم تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز 2010ء

میں کی گئی غلطی کو جواز بنا ان پر تنقید کرتے رہتے ہیں اور سزا کاٹنے کے بعد معافی مانگنے کے باوجود انہیں ماضی یاد دلایا جاتا ہے ۔ محمد عامر نے کہا کہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کردیا ہے ،پرستار ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست کررہے ہیں لیکن انہوں نے یہ فیصلہ جذباتی ہوکر نہیں کیا تھا۔محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بائولنگ کوچ وقار یونس نے ان پر لیگ کرکٹ سے پیسے کمانے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا الزام لگایا تاکہ لوگ ان کے خلاف ہو جائیں۔ محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان سے ان کا کوئی اختلاف نہیں ، انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ ٹیم انتظامیہ کا منفی رویہ ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button