نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں دو بار وفد اسرائیل بھیجا،اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور میں دو بار وفد اسرائیل بھیجا جس میں مذہبی رہنما بھی شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے نواز شریف کی جانب سے اپنے دور میں دو بار وفد اسرائیل بھیجنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف فور میں بھیجے گئے ایک وفد میں مذہبی رہنما بھی شامل تھے۔اسرائیلی میڈیا نے دورہ کرنے والے رہنما کا نام بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نواز دور میں آئے وفد کی قیادت مولوی اجمل قادری نے کی اور اجمل قادری کی قیادت میں مذہبی رہنما اسرائیل آئے۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان

کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب مریم صفدر کو جواب دینا ہوگا کہ ان کے والد نے کس کس کو اسرائیل بھیجا؟ اور ان کی اسرائیل سے کیا ڈیل ہوئی ؟کیونکہ مریم نے خود ٹویٹ کر کے یہ مان لیا کہ ان کے والد نے اسرائیل میں اپنا نمائندہ بھیجا تو اب قوم جواب تو مانگے گی۔واضح رہے کہ مریم نواز شریف نے ٹویٹر پر ایک اسرائیلی اخبار کی رپورٹ نا صرف شیئر کی بلکہ ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے اسرائیلی ٹیلی ویژن آئی 24 کو دیئے گئے نور داہری کے مختصر انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا اور نورداہری کی ٹویٹ میں لکھی گئی لائن کو کاپی پیسٹ کردیا جس میں لکھا تھا وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے تل ابیب دورے سے متعلق میرے اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو کا ایک کلپ۔مریم نواز نے یہ کلپ تو حکومت کے خلاف شیئر کیا تھا لیکن یہ ان کے اپنے ہی خلاف ہو گیا کیونکہ اس ویڈیو میں نور داہری نے دعویٰ کیا تھا کہ ماضی میں جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو انہوں نے 2 بار اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کیلئے وفد بھیجے تھے اور جب بینظیر حکومت میں تھیں تو انہوں نے واشنگٹن میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کی تھی انہوں نے بھی تعلقات کی بحالی سے متعلق بات چیت کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button