فیصل واوڈا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت پہنچ گئے

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اور نومنتخب سنیٹرفیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے۔تفصیلات کے مطابق پیرکو فیصل واوڈا نے سندھ ہائیکورٹ میں فوری حکم امتناع کی بھی استدعا کردی جس پر عدالت نے پی ٹی ئی رہنما کی فوری سماعت سے متعلق درخواست منظور کرلی، سماعت منگل کے روز مقررکی گئی ہے۔
فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے 24 فروری کے فیصلے کو چیلنج کیا۔تحریک انصاف کے رہنما نے اپنی درخواست میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برعکس میری درخواست مستردکی، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں، میں نے اعتراض عائد کیا جیسے مسترد کردیا گیا۔خیال رہے کہ فیصل واوڈا کی دوہری شہریت پرالیکشن کمیشن میں 3شکایات درج ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button