صوبائی حکومت کا گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، صوبے بھر میں تمام گاڑیوں کی یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی، یہ اقدام گاڑیوں کی چوری اورڈکیتی کی وارداتیں روکنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرکے یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یونیورسل نمبر پلیٹس سے گاڑیوں کی چوری کی وارداتیں روکنے کے ساتھ ساتھ جعلی گاڑیوں کی نشاندہی بھی ممکن ہوسکے گی۔ جبکہ یونیورسل نمبر پلیٹس کے بعد مشکوک گاڑیاں ختم ہوجائیں گی۔

اس وقت خیبرپختونخواہ میں 70 فیصد سے زائد گاڑیاں پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں رجسٹریشن کروائی جا رہی ہیں۔دوسرے صوبوں سے رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکیں خیبرپختونخواہ اور ٹیکس یا ریونیو ان صوبوں کو جاتا ہے جہاں سے یہ گاڑیاں رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔لیکن یونیورسل نمبرپلیٹس سے صوبے کو ریونیو بھی ملے گا، اور بار بار چیکنگ کا سلسلہ بھی ختم ہوجائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ یونیورسل نمبر پلیٹس میں سیکیورٹی کے خصوصی فیچرز بھی متعارف کرائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔ دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ مہینے 3521 افراد پر جرمانے عائد کئے۔سی سی پی او پشاورمحمد علی گنڈاپورکی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کیں جہاں پر غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں کیں جس کے تحت کالے شیشے استعمال کرنے پر 1008، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلانے پر 276 اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر 2237 افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ اتارے اور خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button