آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت میں زبردست کمی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورزپر آٹے کی قیمت میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا گیا، آٹےکا 20 کلوکا تھیلا 180روپےکی کمی کے بعد 980 روپے سے دوبارہ 800 روپےکا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورزپر آٹے کی قیمت میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹےکا 20 کلوکا تھیلا 180روپےکی کمی کے بعد 980 روپے سے دوبارہ 800 روپےکا ہوگیا ہے ۔10 کلو کے آٹے کےتھیلےکی قیمت میں 90 روپے کی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد 10 کلوآٹے

کے تھیلے کی قیمت 490روپےسےکم ہوکر 400 روپے ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی یوٹیلٹی اسٹورزپر بیس کلو آٹےکی قیمت میں ایک سو اسی روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جب کہ 26 مئی تک 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے تھی اور 10 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت 400 روپے تھی۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے شانگلہ کے علاقے بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج نواز شریف کے شیر کے گھر آیا ہوں- خیبرپختونخوا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ کے پی میں اتنا عرصہ تحریک انصاف کی حکومت رہی کتنے اسپتال بنے مفت علاج کیے؟ یہاں جو وزیراعلیٰ ہیں وہ سستا آٹا فراہم کریں، اگر کر دیں گے تو شکر گزار ہوں گا، نہیں کریں گے تو اپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی ہر دکان پر سستا آٹا مہیا کرنے کا طریقہ آتا ہے، اگلے ایک دو دن میں آٹے کی جو قیمت پنجاب میں ہوگی وہی کے پی میں ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button