سعودی عرب ایک بار پھرپاکستان کی مدد کو میدان میں آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب ایک بارپھرمؤخرادائیگیوں پر پاکستان کو تیل دے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان سعودی عرب سے ایک بار پھر موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کا معاہدہ کررہا ہے جو تکمیل کے قریب ہے، دو سے تین روز میں تفصیلات سامنے آجائیں گی۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں گندم کی قیمت نہ بڑھانے سے پیداوار میں کمی ہوئی، موجودہ حکومت قلت کے باعث

گندم امپورٹ کر رہی ہے، گندم کی پیداوار27ارب کی ہوئی تواگلے سال30ارب پر لے کر جائیں گے۔ گندم کی قیمت نہ بڑھانے سے پیداوار میں کمی ہوئی، لیکن گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے شرح نمو میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔گندم اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے تیس سال میں کچھ نہیں کیا گیا، گندم اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے کسان کو کھاد پر سبسڈی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر سسٹم کو مستقل بنیادوں پر ‏سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا، اوسطا ماہانہ71 ہزار بار سائبر حملے کیے گئے، ہیکنگ کمیونٹی کے پاس جدید زیادہ ‏طاقتورٹولز ہیں، ایف بی آر سسٹم 3بار 0.0001 شرح سے متاثر ہوا، تیسرے فریق کی ‏مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں، اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے نیا پاکستان اسکیم میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ملکی برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت نے ساڑھے 4 ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں