دجال اس وقت کہاں موجود ہے ؟ اس کے خروج سے قبل کی علامات ظاہر ہو چکی ہیں

دجال ایک انتہائی طاقتورمخلوق کا نام ہے جو انسانی شکل میں نمودارہوگا ، بعض روایات کے مطابق وہ اس وقت برمودا ٹرائی اینگل میں قید ہے، یہ ٹرائی اینگل بحر اوقیانوس میں امریکہ کے ساحل سے کچھ فاصلے پر واقع علاقے کا نام ہے ۔ اس علاقے کا ایک کونہ برمودا میں، دوسرا پروٹوریکو میں اور تیسرا فلوریڈا کے قریب ایک مقام پہ واقع ہے۔ احادیث کی روشنی میں علمائے کرام نے دجال کے خروج کے قبل کی جو نشانیاں بتلائی ہیںان کے مطابق گھروں میں ناچ گانا عام ہو جائے گا (آج کل ڈش، ٹی وی ، وی سی آر ، کمپیوٹرز اور موبائل کے ذریعے یہ سب ہو رہا ہے ) اونچے اونچے اور پختہ گھروں کی تعمیر کی خواہش ہوگی

(آج کل غریب سے غریب تر لوگوں کے بھی پکے مکان سب کے سامنے ہیں ) ۔پانی کی قلت ( پاکستان میں دجال کی آمد سے قبل کی سب سے بڑی نشانی کا ظہور ہمیں پانی کی قلت کی شکل میں نظر آرہا ہے) ۔دجال کے خروج کے بعد اس کی حیران کن طاقتوں کے بارے میں علمائے کرام کی مختلف آراہیں مگر قابل غور اور دلچسپ بات یہ ہے کہ قدرت کی جانب سے اس کو عطا کی گئی طاقتوں کیحوالے سے یہودی قوم بڑی تیزی کیساتھ تجربات میں مصروف ہے۔ روایات میں ہے کہ وہ بارش برسانے پر قدرت رکھتاہوگا (مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ کیا جا چکا ہے ) بتایا جاتاہے کہ وہ زمین کو تہہ و بالا کرنے کی قدرت رکھتا ہوگا ( الاسکا میں لگائے گئے پروگرام HAARPکو کون نہیں جانتا جس کے تحت دنیا میں کہیں بھی مصنوعی طور پر زلزلے ، سیلاب اور سونامی لائے جاسکتے ہیں)۔ قیامت کی نشانیوں کے مطابق دجال کو حضرت ِ عیسیٰ ؑ فلسطین کے علاقے لُد میں قتل کریں گے (یہودی اس مقام پر اپنے مسیحا کو فرار کروا نے کیلئے ایئر پورٹ تیار کر چکے ہیں جہاں دنیا کا انتہائی تیز رفتار طیارہ موجود ہے جس پر KFiR درج ہے ، واضح رہے کہ دجال کے ماتھے پر بھی ’’ک، ف ، ر ‘‘ تحریر ہو گا )۔ قیامت کی ایک نشانی میں یہودیوں کو پناہ دینے والے درخت ’غرقد ‘ کا ذکر بھی ہے، آخر ی جنگ میں جب یہودی، مسلمانوں سے چھپنے کیلئے پتھروں ، درختوں کی اوٹ لیں گے تو سوائے غرقد کے تمام چیزیں مسلمانوں کو اپنے پیچھے یہودیوں کی موجودگی کا پتہ دیں گی اورمعروف ملکی و غیر ملکی ویب سائٹس کے مطابق یہودی غرقد کےباغات تیزی سے لگا رہے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ احادیث کے حوالوں کو سچا مانتے ہوئے یہودی بڑی تیزی سے اپنے مسیحا(دجال) کے استقبال کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں تاہم مسلمان خواب ِ خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button