پوری دنیا پر سحر طاری کر دینے والی مسجد ’’قل شریف‘‘ کس ملک میں واقع ہے، جان کر حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) یورپ اور روس کی سب سے بڑی مسجد قل شریف قازان میں واقع ہے ، اس مسجد کی بنیاد سولہویں صدی میں رکھی گئی۔سفید اور آسمانی رنگ کے خوبصورت امتزاج سے بنی مسجد قل شریف کی عمارت دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کر دیتی ہے۔خوبصورت محرابیں ، بلند مینار ، منفرد طرز تعمیر مسجد کی بناوٹ کا طرہ امتیاز ہے۔ مسجد قل شریف کو روس اور یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ داخلی دروازے کےساتھ ہی مسجد کا انتہائی خوبصورت ماڈل آنکھوں کو چندھیا دیتا ہے۔رنگین قمقموں سے مزین فانوس نماز کے لیے بنے ہال کی شان بڑھا رہا ہے ، مسجد کی اندرونی دیواریں اور کھڑکیاں فن تعمیر کا شاندار نمونہ ہیں۔وقت کے ساتھ ساتھ مسجد قل شریف کی طرز تعمیر ہوتی رہی۔ نئی مسجد کا افتتاح جولائی دو ہزار پانچ کو ہوا ، مسجد کے چار مینار اور ایک گنبد ہے۔مسجد قل شریف میں لائبریری اور امام کا آفس بھی موجود ہے ، یہاں تقریباً چھ ہزار نمازیوں گنجائش ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button