ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کوروناسےکتنے افراد لقمہ اجل بن گئے،جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 398 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا کے مزید 3 ہزار 795 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 20 ہزار 294 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 56 ہزار 542 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 55 ہزار 354 زیر علاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 177 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ پنجاب میں 3 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 413، اسلام آباد میں 341، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169

اور آزاد کشمیر میں 181 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 32 ہزار 816، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 676، سندھ میں ایک لاکھ 84 ہزار 486، پنجاب میں ایک لاکھ 23 ہزار 762، بلوچستان میں 17 ہزار 466، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 356 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 732 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button