سندھی کلچر ڈے پر کینیڈین وزیراعظم کا خصوصی پیغام

لاہور(نیوز ڈیسک) سندھی ثقافت کے عالمی دن کے موقع پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سندھیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کینیڈا میں مقیم سندھی کمیونٹی کے لوگوں کو کورونا کی وجہ سے ورچوئل سندھی ثقافت ڈے منانے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھیوں کی کینیڈا کے لیے خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے آج کے دن سے زیادہ بہترین کوئی موقع نہیں ہے۔کووڈ-19 کی وجہ سے سندھی ثقافت کی تقریبات منعقد نہیں کی جا سکی ہیں، لیکن میں آپ کے ساتھ یہ دن منا رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میری طرف سے سندھ کے یوم ثقافت پر خصوصی مبارکباد قبول کریں ۔واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں سندھی ثقافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے سفارتکاروں نے سندھی زبان میں سندھی ثقافتی دن کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سفارتخانے کی جانب سے خصوصی ویڈیو جاری کی گئی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button