بلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ، رپورٹ آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا کے خلاف جنگ جیت گئے، دوسرا ٹیسٹ منفی آگیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کورونا علامت ظاہر ہونے پر 26 نومبر کو ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا تھا،کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری نے ستائیس نومبر کو بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔کورونا کے باعث وہ کراچی بلاول ہاوُس میں قرنطینہ میں تھے جبکہ انہوں نے آج دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا۔ امکان ہے کہ صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے بلاوُل بھٹو زرداری بارہ دسمبرکو لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گے۔خیال رہے کہ اپوزیشن پارٹی پی پی پی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس

انفیکشن کی زد میں آ گئےتھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 32 سالہ چیئرمین اور ملک کی دو بار وزیر اعظم رہنے والی بینظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو نے 26نومبر کوٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کورونا انفیکشن ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد سے وہ کوارنٹین ہو گئے ہیں۔بلاول نے ٹویٹ کیا ‘ میری کووڈ-19 کی جانچ مثبت پائی گئی ہے اور میں سیلف آئیسولیٹ ہوں۔ مجھ میں بیماری کی معمولی علامت ہے۔ میں گھر سے کام کرنا جاری رکھوں گا اور ویڈیو لنک کے توسط سے پی پی پی یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کروں گا’۔ ان کے سیاسی سکریٹری جمیل سمرو کے انفیکشن کی زد میں آنے کے بعد انہوں نے بدھ کو خود کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button