کوئی ڈنڈا چلائے تو اس پر ڈنڈا چلائو ، اس سے انارکی پھیلے گی ،مولانافضل الرحمن نے اعلان بغاوت کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے اگر حکومت گئی تو فوج آجائے گی، مولانا فضل الرحمان نے اعلان بغاوت کردیا ہے کہ کوئی ڈنڈا چلائے تو اس پر ڈنڈا چلاؤ،اس سے انارکی پھیلے گی جس کے نتیجے میں فوج آئے گی، حکومت تو ختم ہوجائے گی لیکن اقتدار ان کو بھی نہیں ملے گا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پہلے فیصلہ کیا کہ ان کو جلسہ کرنے دیں گے، ان کو روکیں گے منتشر کریں گے لیکن جلسہ کرنے دیں گے، لیکن بعد میں فیصلہ بدلا، اب 300کارکنوں گرفتار کیا گیا، 70 کے خلاف پرچہ درج کیا گیا۔

باقی کو رہا کردیا جائے گا جبکہ اہم لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان بغاوت کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کوئی ڈنڈا چلائے تو اس پر ڈنڈا چلاؤ، لیکن ریاست کو تو ماننا پڑتا ہے، ان کے اقدامات سے انارکی پھیلے گی،مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپوزیشن کے کچھ لوگ لاشیں چاہتے ہیں، جب لاشیں گر گئیں تو انارکی پھیل جائے گی، اس کے نتیجے میں فوج آئے گی۔حکومت تو ختم ہوجائے گی لیکن اقتدار ان کو بھی نہیں ملے گا۔ محترمہ مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کا بھی لب ولہجہ دیکھا ، بلاول بھٹو نے کہا کہ کس کی مجال کہ کسی جیالے کو چھیڑا بھی جائے۔ حکومت ان کو کون سی ناجائز بات کہہ رہی ہے؟ حکومت بھی گرجے برسے، امیر جماعت اسلامی نے بھی جلسہ کیا، وہ بھی گرجے برسے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔سراج الحق اچھے ہیں لیکن اسلامی جمیعت طلبہ سے جو قیادت آئی ہے وہ سمجھتے نہیں ہیں۔دوسری جانب ملتان میں یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کامیاب جلسے پر یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پولیس گردی کا نشانہ بنے، ہماری نظریں اب لاہور کے جلسے پر ہوں گی، 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا، جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے ہوں گی، ہم اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہےہیں ،رکاوٹیں بھی آگے آرہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملتان کے عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کر دیا، ہم نے انھیں مات دے دی اور ان کے عزائم ناکام بنادیے،

عوام کے معاملات سے حکومت لاتعلق ہوگئی ہے، حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، ملک میں تمام معاملات سے کوئی لاتعلق ہے تو وہ عمران خان ہےحکومت کو عوام نظر نہیں آتے تو جلسہ کیا نظر آئے گا، ہم حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے پر تیار نہیں، مستقبل میں ضرورت پیش ہوئی تو پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button