ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بلند ہونے لگی۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی 40 پیسے مہنگی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی مقامی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتری کی جانب گامزن ہے تاہم رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 40 پیسے بڑھ گئی۔

انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 159 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری جانب قامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روز زبردست کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 29 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں نئی قیمت 1801 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹوں میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 9 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 93 ہزار 621 روپے ہو گئی ہے۔سونے کی طرح ملک بھر کی مقامی مارکیٹوں میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا فی تولہ چاندی اور دس گرام کی قیمتیں 20 روپے اور 17.15 روپے بڑھ گئی جس کے باعث دونوں کی قیمتیں بالترتیب 1200 روپے اور 1028.80 روپے ہو گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button