وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ترک ڈرامہ نشر کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ کو پی ٹی وی پر دکھانے کی پر زور سفارش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے میری پرزور تجویز ہے کہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ "یونس ایمرے” ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ رواں برس 25 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان کی فرمائش پر پی ٹی وی پر اردو ترجمے کے ساتھ نشر کیے جانے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی نے پاکستان میں خوب پنجے گاڑھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ارطغرل ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے۔ یہ ڈراما پاکستان میں اردو زبان میں پیش کیے جانے سے قبل ہی دنیا کے 60 ممالک میں مختلف زبانوں میں نشر کیا جا چکا ہے۔مذکورہ ڈرامے کو ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اور اس ڈرامے کو 13ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔یہ ڈراما پانچ سیزن پر مبنی ہے، اس ڈرامے کو ابتدائی طور پر 2014 میں ٹی آر ٹی پر نشر کیا گیا تھا اور اب یہ ڈراما ’نیٹ فلیکس‘ سمیت دیگر آن لائن اسٹریمنگ چینلز پر موجود ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button