وزیراعظم اور چینی وزیر دفاع کا مصافحہ کیلئے دلچسپ اندازسب کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور چینی وزیر دفاع وئی فینک ہی کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔اس موقع پر دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور چینی وزیر دفاع نے دلچسپ انداز میں مصافحہ کیا۔عمران خان اور وئی فینگ ہی نے ہاتھ ملانے کے بجائے بازو ٹکرا کر خوش آمدید کہا۔وزیراعظم اور چینی وزیر دفاع کے ملاقات میں مصافحے کے لیے اپنائے گئے دلچسپ انداز کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔دونوں کی ملاقات کے دوران اعلیٰ سول اور عکسری حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،

وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیکرٹری خارجہ نے بھی شرکت کی،دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔علاوہ ازیںپاکستان کی جانب سے چین کے وزیر دفاع کو دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کے اعتراف میں نشان امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔صدر مملکت عارف علوی نے چین کے وزیر دفاع کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔ اعزاز دینے کی تقریب یکم دسمبر کو ایوان صدر میں ہوئی۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جنرل فینگ کو دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کے اعتراف میں نشان امتياز ملٹری ديا گیا۔قبل ازیں چینی وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چین کے وزیر دفاع نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات سمیت باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button