مصباح الحق اہم ترین عہدے سے فارغ

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ فنانس نے مصباح الحق کا بطور چیف سلیکٹر کھاتہ بند کردیا ہے ،مصباح الحق اب صرف ہیڈ کوچ کی تنخواہ وصول کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 30 نومبر کو دوہری ذمہ داری کی مدت پوری ہونے کے ساتھ مصباح الحق چیف سلیکٹر کی ذمہ داریوں سے باقاعدہ طور پر آزاد ہوگئے ہیں۔ ان کے ساتھ 6 صوبائی کوچز کی بطور سلیکشن کمیٹی ارکان کا دور بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے ۔14 اکتوبر کو لاہور میں پریس کانفرس کے دوران مصباح الحق پہلے ہی اعلان کرچکے تھے کہ وہ اب صرف قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے اور چیف سلیکٹر کا عہدہ 30 نومبر تک سنبھالیں گے جس کے بعد

پی سی بی نیا چیف سلیکٹر مقرر کرے گا۔مصباح کے ساتھ صوبائی کوچز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کا تجربہ کامیاب نہ ہوپانے کے بعد اب ایک بار پھر تین سے چار ارکان پر مشتمل روایتی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے جائے گی ۔نئی سلیکشن کمیٹی کی سربراہی کے لیے سابق فاسٹ بائولر محمد اکرم مضبوط ترین امیدوار ہیں جب کہ پی سی بی نے دیگر کئی کھلاڑیوں سے بھی رابطے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ نئی سلیکشن کمیٹی کی پہلی ذمہ داری اگلے ماہ ممکنہ جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان کی صورت میں قومی ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس دورے کے معاملات فائنل ہونے کے بعد دسمبر کے دوسرے ہفتے میں سیریز کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button