ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک ساتھ کتنا اضافہ کردیا گیا،حیران کن خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ماہ دسمبر 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کرتے ہوئے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 23 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 88 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی 130 روپے کی جگہ اب 132 روپے فی کلو میں فروخت ہوگی۔ گھریلو سلنڈر 1530 روپے کی جگہ 1553 روپے اور کمرشل سلنڈر 5888 روپے کی جگہ اب 5976 روپے میں فروخت ہوگا۔دوسری جانب وزارت خزانہ نے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت چار روپے اضافے کے بعد 105 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ‏یکم دسمبر سے 15 روز کے لیے پیٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا جب کہ ڈیزل کی قیمت بھی 2 روپے50 پیسے تک بڑھانے کی سفارش کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button