حکومت نے پٹرولیم مصنوعات نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔فنانس ڈویژن سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی تاہم عالمی سطح پر غیر معمولی اضافے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا اور یہ نرخ آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گے۔واضح رہے کہ حکومتی

فیصلے کے بعد پیٹرول 100 روپے 69 پیسے ، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے، لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رہیں گے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے اضافےکے بعد 105 روپے 43 پیسے ہوجائے گی۔واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم دسمبر سے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کہ یکم دسمبر سے پیٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔خیال رہے کہ 2 ہفتے قبل حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button