پاکستان کا پہلا فری موبائل ریسٹورنٹ متعارف کروادیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں پاکستان کا پہلا فری موبائل رسیٹورنٹ متعارف کروادیا گیا ، جہاں سب کو کھانا مفت ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی ایک نجی این جی او کی طرف سے کراچی میں ایک فری موبائل ریسٹورنٹ متعارف کروایا گیا ہے جس کو ایک ٹرک میں بنایا گیا ہے جو کہ شہر کی مختلف سڑکوں پر چلتے پھرتے ہوئے مستحق عوام کو مفت کھانا فراہم کرے گا۔بتایا گیا ہے کہ موبائل ریسٹورنٹ میں عوام کے بیٹھنے کی جگہ بھی بنائی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ اگر کوئی اپنے ہمراہ کھانا لے کر جانا چاہے تو اس کے لیے پارسل کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

نجی فلاحی ادارے کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے کراچی میں مزدور طبقے کیلئے خاص طور پر اس طرح کے 5 مزید فری موبائل ریسٹورنٹ لانچ کیے جائیں گے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہ میں مسافروں کے ساتھ کھانا کھایا، پشاور موڑ پر قائم پناہ گاہ میں سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا اورمسافروں کے ساتھ کھانا بھی کھایا، مسافروں نے وزیر اعظم کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور موڑ پر قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا، وزیراعظم نے پناہ گاہ میں مختلف سہولیات کا جائزہ لیا ، وزیراعظم کو مسافروں اور دوسرے لوگوں کے قیام کیلئے سہولیات اور انتظامات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔پناہ گاہوں میں معیاری سہولتیں فراہم کی جائیں۔ پناہ گاہوں میں مقیم مستحقین کو بہترین سہولیات دی جائیں اور ان کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان پناہ گاہ میں مسافروں کے ساتھ کھانے کی ٹیبل پر بیٹھ گئے ، وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہ میں لوگوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا، اور کھا نے کے معیار کی تعریف بھی کی، ایک مسافر کی جانب سے وزیراعظم کوروٹی پیش کی گئی۔وہاں پر لوگوں نے وزیر اعظم کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے ستمبر میں بھی ترلائی میں اپ گریڈ پناہ گاہ کا دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم پناہ گاہوں میں مختلف سہولیات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا ، عمران خان نے پناہ گاہوں میں موجود افراد سے بات چیت کی اور ان سے سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں میں مقیم افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button