ہمیں یہاں آنے سے پہلے ڈرایا گیا کہ جو پاکستان جاتا ہے واپس نہیں آتا،پاکستان آئے سکھ یاتری کا بیان وائرل

شکر گڑھ(نیوز ڈیسک) بھارت پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت اپنے میڈیا کے ذریعے بھی اپنی عوام میں پاکستان کے خلاف نفرت آمیز جذبات کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا ایسا ہی کچھ سکھ برادری کے ساتھ بھی ہوا لیکن پاکستان آنے پر پاکستانیوں کی میزبانی اور محبت دیکھ کر ایک سکھ یاتری نے بھارت کا پول کھول دیا ، جبکہ پاکستان کو خراج تحسین بھی پیش کیا جس کے بعد سکھ یاتری کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہدری سے سکھ کمیونٹی کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے

گردوارے پر حاضری دینے آنے والے ایک سکھ یاتری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے سے پہلے ہمیں بہت ڈرایا گیا اور کہا گیا کہ جو بھی پاکستان جاتا ہے وہ واپس نہیں آتا اور پاکستان سے متعلق بہت سی باتیں بھی کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں آنے پر پاکستانی عوام اور حکومت نے جتنا پیار ہمیں دیا اس نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔یہاں آکر عوام، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جتنی محبت ، پیار اور مہمان نواز ی ہمیں ملی ، اُس نے ہمارے دل موہ لیے ہیں۔ ہم یہاں سوتے ہیں لیکن پاکستانی فورسز جو ہماری حفاظت پر معمور ہیں وہ رات بھر جاگتی ہیں۔ آپ ان کو ڈیوٹی کرتے ہوئے نہیں دیکھتے لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ وہ نیند کی ایک جھپکی بھی نہیں لیتے ۔ انہیں ایسی ڈیوٹی دی گئی ہے کہ مہمانوں پر کوئی مصیبت نہ آن پڑے۔ہم اس پراتنے خوش ہوئے کہ ہم جان گئے بھارت میں پاکستان سے متعلق جھوٹ بولا جاتا ہے۔ سکھ یاتری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان بالکل بھی ویسا نہیں جیسا ہمیں بتایا جاتا ہے، ہم دعا کرتے ہیں کہ پاکستانیوں کا جوٹھا ہم کھالیں اورجتنا پیار اور شیرینی پاکستانی زبان سے ٹپکتی ہے وہ ہماری زبان سے بھی ٹپکنے لگے۔سکھ یاتری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھارت پر تنقید کے تابڑ توڑ حملے کئے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سکھ یاتری کے اس بیان نے پاکستان مخالف بھارتی پراپیگنڈے کو تار تار کر دیا ہے۔ پاکستان آنے والا ہر انسان یہی کہتا ہے کہ پاکستان میں کوئی ڈر خوف نہیں ہے اور یہ کہ پاکستانی عوام ملنسار اور ایک اچھی مہمان نواز ہے، ایسی ویڈیو پراپیگنڈہ کرنے والے بھارت کے منہ پر ایک تھپڑ کی حیثیت رکھتے ہیں کہ اُن کے اپنے شہری ہی پاکستان آ کر ان کے پراپیگنڈہ کو بے نقاب کر رہے ہیں اور انہیں جُھٹلا رہے ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button