ملتان: پی ڈی ایم کی جلسہ گاہ کے قریب عمارت میں خوفناک آتشزدگی

ملتان (نیوز ڈیسک) ملتان جلسہ گاہ کے قریب گودام میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد اردگرد موجود کارکنان میں بھگدڑ مچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے گھنٹہ گھر چوک میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے، جس میں اسٹیج سے کچھ فاصلے پر موجود ایک گودام میں شدید آگ بھڑک اُٹھی ہے ۔آگ بھڑکنے کے بعد کارکنان میں بھگدڑ مچ گئی ۔ جس کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا ہے، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ گودام جلسہ گاہ سے تقریبا 300 سے 400 میٹر کی دوری پر ہے، جبکہ گودام کے باہر بجلی کی تاروں میں آگ لگی جس نے آہستہ

آہستہ پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ۔ کارکنان کو عمارت کے قریب سے ہٹایا جا رہا ہے ۔ملتان کے قاسم باغ اسٹیڈیم میں جگہ نہ ملنے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے ملتان کے گھنٹہ گھر میں پنڈال سجا لیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز، پاکستان پیپلز پارٹی کی آصفہ بھٹو اوردیگر قائدین ایک ہی کنٹینر پر موجود ہیں جبکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی مرکزی جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔گھنٹہ گھر چوک میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ آصفہ بھٹو اور مریم نواز نے ہاتھ ہلا کر جیالوں اور متوالوں کے نعروں کا جواب دیا۔پی ڈی ایم کے دیگر رہنماؤں میں محمودخان اچکزئی، میاں افتخار، اخترمینگل اور اویس نورانی بھی جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔ مرکزی کنٹینر سے تقریروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔ ملتان میں سیاسی پارہ گزشتہ3 دن سے مسلسل بڑھ رہا ہے اورعلی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملتان کے گھنٹہ گھر چوک کو آنے والے تمام راستے بند کردیئے گئے تھے تاہم کارکن رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچ گئے۔ملتان کے گھنٹہ گھر چوک میں پولیس اور لیگی کارکنوں کا آمنا سامنا بھی ہوا۔ ن لیگی رہنام راناثنا اللہ پولیس کے ہاتھ نہ آئے۔ مگر متعدد کارکنوں کو دھر لیا گیا۔ شہر کے مرکزی چوک کو آنے والے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button