پی ٹی آئی رہنما خالدخورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

گلگت((نیوز ڈیسک)خالد خورشید کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے، وزیراعلیٰ کو اسمبلی اجلاس میں اراکین کے ڈویژن طریقہ کار سے منتخب کیا گیا۔اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر امجد زیدی نے کی، اپوزیشن کی طرف سے پیپلزپارٹی کے امجد ایڈووکیٹ امیدوار تھے۔وزیراعلیٰ کے چناؤ کے عمل میں 31 اراکین اسمبلی نے حصہ لیا، خالد خورشید کو 22 اور امجد ایڈووکیٹ کو 9 اراکین کی حمایت حاصل ہوئی۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے امجد ایڈووکیٹ اپوزیشن لیڈر منتخب ہوئے۔منتخب وزیر اعلیٰ 2 دسمبر کو گورنر گلگت بلتستان سے عہدے کا حلف لیں گے، وزیر اعظم عمران خان بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان

کو انتظامی صوبے کی حیثیت 2009 میں ملی جس سے پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ اور گورنر کے عہدے ملے اور پیپلز پارٹی کے سید مہدی شاہ کو پہلے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔اس کے بعد 2015 میں نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری عمل میں لائی گئی اور اسی سال انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اکثریت حاصل ہوئی اور حافظ حفیظ الرحمٰن وزیر اعلیٰ بنے۔جون 2020 میں حکومتی مدت پوری ہونے کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری عمل میں لائی گئی، اب 15 نومبر 2020 کے انتخابات کے بعد خالد خورشید ایڈووکیٹ کو پانچویں وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امجد زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور ںذیر احمد ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button